QR CodeQR Code

کوہستان، مسافر بس لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 4 افراد جاں بحق

14 Jul 2021 20:21

کوہستان پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ رات کو پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق گلگت اور غذر سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہستان کے علاقے پٹن میں مسافر بس لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو کی بس راولپنڈی سے گلگت جا رہی تھی، پٹن کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگئی، پہاڑ سے بڑے بڑے پتھر گرنے سے بس مکمل تباہ ہوگئی اور چار مسافر جاں بحق ہو گئے۔ کوہستان پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ رات کو پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق گلگت اور غذر سے بتایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 943416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943416/کوہستان-مسافر-بس-لینڈسلائیڈنگ-کی-زد-میں-ا-گئی-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org