QR CodeQR Code

پشاور میں مکان سے 3 بہن، بھائیوں کی جلی ہوئی نعشیں برآمد

15 Jul 2021 00:55

نعشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کے طور پر ہوئی ہیں، جن کی عمریں بھی ان ہی کے برابر ہیں، نعشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں جو کہ گل سڑ چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں واقع ایک مکان سے 3 جلی ہوئی مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ کئی روز پرانی بتائی جارہی ہیں۔ پشاور کے محلہ سیٹھیان میں مکان سے 3 جلی ہوئی اور مسخ شدہ نعشیں برآمد ہوئیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، نعشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کے طور پر ہوئی ہیں، جن کی عمریں بھی ان ہی کے برابر ہیں، نعشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں جو کہ گل سڑ چکی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ علاقہ مکینوں سے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ گھر کسی ایس اے علی گل نامی شخص کا تھا جو کہ کچھ عرصہ قبل فوت ہوچکا ہے اور یہ لوگ اس کے بھائی بہن تھے۔


خبر کا کوڈ: 943469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943469/پشاور-میں-مکان-سے-3-بہن-بھائیوں-کی-جلی-ہوئی-نعشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org