QR CodeQR Code

بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دیدیا گیا

15 Jul 2021 01:42

ایف بی آر کے افسران و ملازمین کو اعزازیہ کی مد میں 26 کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم تقسیم کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال ختم ہونے سے چند روز قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ پر کام کرنے  والے ملازمین کو بطور انعام 6 ماہ کی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی میں شامل ایف بی آر اور فیلڈ فارمشنز کے افسران و اہلکاروں کو ایک تنخواہ سے لے کر چھ بنیادی تنخواہوں کے برابر تک اعزایہ ادا کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے افسران و ملازمین کو اعزازیہ کی مد میں 26 کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم تقسیم کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال ختم ہونے سے چند روز قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی تھی اور ایف بی آر نے فنڈز ضائع ہونے کے خدشے کے پیش نظر مالی سال ختم ہونے سے قبل ہی اے جی پی آر سے نکلوائے تھے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پہلی مرتبہ ملازمین کو 6 تنخواہوں کے برابر تک اعزازیہ ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 943473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943473/بجٹ-پر-کام-کرنے-والے-ملازمین-کو-6-تنخواہوں-کے-برابر-اعزازیہ-دیدیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org