QR CodeQR Code

پسنی کے قریب دہشتگردوں کیجانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ

15 Jul 2021 17:17

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔ پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے ہر دم آمادہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 943557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/943557/پسنی-کے-قریب-دہشتگردوں-کیجانب-سے-سکیورٹی-فورسز-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org