0
Thursday 15 Jul 2021 17:17

پسنی کے قریب دہشتگردوں کیجانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ

پسنی کے قریب دہشتگردوں کیجانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے قریب سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پسنی کے قریب خدا بخش بازار کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دشمن عناصر کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان کا امن سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے ہر دم آمادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 943557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش