QR CodeQR Code

کوہاٹ میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم، 6 افراد جاں بحق

18 Jul 2021 23:41

کوچ میں سوار 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 12 کو طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے علاقہ لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 12 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 18 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی جب کہ 12 کو طبی امداد فراہم دی جارہی ہے۔ مقامی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 944120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944120/کوہاٹ-میں-مسافر-کوچ-اور-ٹرک-کے-درمیان-تصادم-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org