QR CodeQR Code

کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت نہیں، رش زیادہ ہونے سے پیٹرول ختم ہوا، ڈی سی کوئٹہ

19 Jul 2021 20:45

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی کم کر دی گئی ہے، جو حقیقت پر مبنی نہیں۔ معمول سے زیادہ پیٹرول بھرنے کی وجہ سے پیٹرول ختم ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کوئٹہ میں حالیہ پیٹرول شارٹیج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت نہیں ہے بلکہ پیٹرول پمپس پر رش زیادہ ہونے اور عوام الناس کی جانب سے معمول سے زیادہ پیٹرول بھرنے کی وجہ سے چند پیٹرول پمپس کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ کوئٹہ کو پیٹرول کی سپلائی کم کر دی گئی ہے، جو حقیقت پر مبنی نہیں۔ چونکہ عید الاضحیٰ قریب ہے، کچھ لوگوں کو شہر سے باہر سفر کرنا ہے اور اس کے علاوہ بھی آمد و رفت کا سلسلہ ہوگا، اسی لئے لوگوں نے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں معمول سے زیادہ پیٹرول بھرا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حسب ضرورت پیٹرول بھریں تو کسی کو پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس صبر سے کام لے بہت جلد پیٹرول کی سپلائی کوئٹہ پہنچ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 944266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944266/کوئٹہ-میں-پیٹرول-کی-قلت-نہیں-رش-زیادہ-ہونے-سے-ختم-ہوا-ڈی-سی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org