QR CodeQR Code

خطے میں بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، چودھری سرور

20 Jul 2021 11:40

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار ہے، پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا، بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان بارے بیان نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار ہے، ایف اے ٹی ایف میں شرمناک بھارتی کردار بے نقاب ہو چکا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا، بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان بارے بیان نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا اب بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خطے میں بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 944346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944346/خطے-میں-بھارت-امن-کیلئے-سب-سے-بڑا-خطرہ-بن-چکا-ہے-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org