0
Tuesday 20 Jul 2021 11:40

خطے میں بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، چودھری سرور

خطے میں بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار ہے، ایف اے ٹی ایف میں شرمناک بھارتی کردار بے نقاب ہو چکا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان کی ترقی، امن اور استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا، بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان بارے بیان نے بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے عزائم کو ناکام بنایا اب بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردوں کی سہولت کاری پر دنیا کو خاموشی ختم کرنا ہوگی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خطے میں بھارت امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 944346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش