QR CodeQR Code

اسلم بھوتانی ڈینگی وائرس کا شکار

20 Jul 2021 20:28

نیشنل اسمبلی کے رکن کا ٹیسٹ کرانے پر انکا ڈینگی وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، جسکے بعد انہیں کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں انکا علاج جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لسبیلہ گودار سے منتخب شدہ ایم این اے محمد اسلم بھوتانی گذشتہ روز ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرانے پر ان کا ڈینگی وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد رکن قومی اسمبلی کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسلم بھوتانی عید کے تینوں روز اپنے آبائی علاقے دریجی میں اپنے حلقے کے لوگوں کے درمیان عید مناتے ہیں، لیکن اس بار ڈینگی وائرس کا شکار ہو جانے کے باعث وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے عید نہیں مل سکیں گے، مگر ان کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی دریجی میں عید منائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 944379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944379/اسلم-بھوتانی-ڈینگی-وائرس-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org