0
Tuesday 20 Jul 2021 20:28

اسلم بھوتانی ڈینگی وائرس کا شکار

اسلم بھوتانی ڈینگی وائرس کا شکار
اسلام ٹائمز۔ لسبیلہ گودار سے منتخب شدہ ایم این اے محمد اسلم بھوتانی گذشتہ روز ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرانے پر ان کا ڈینگی وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد رکن قومی اسمبلی کو کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسلم بھوتانی عید کے تینوں روز اپنے آبائی علاقے دریجی میں اپنے حلقے کے لوگوں کے درمیان عید مناتے ہیں، لیکن اس بار ڈینگی وائرس کا شکار ہو جانے کے باعث وہ اپنے حلقے کے لوگوں سے عید نہیں مل سکیں گے، مگر ان کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی دریجی میں عید منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 944379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش