QR CodeQR Code

سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی، شہر میں صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے، مرتضیٰ وہاب

20 Jul 2021 22:32

کراچی شہر کے دورے کے دوران نے ترجمان سندھ حکومت نے عیدالاضحی سے پہلے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اضلاع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی میں شہر میں صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے ضلع شرقی اور ضلع کورنگی کا دورہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ ترجمان سندھ حکومت کے شہر کے دورے کے موقع پر دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے عیدالاضحی سے پہلے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دونوں اضلاع میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 944405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944405/سنت-ابراہیمی-کی-ادائیگی-شہر-میں-صفائی-کا-خیال-رکھنا-ضروری-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org