QR CodeQR Code

عید الاضحٰی 1442ہ۔ق

1 لاکھ فلسطینی شہریوں کیجانب سے مسجد اقصی میں نماز عید ادا

20 Jul 2021 23:06

فلسطینی شہریوں نے بڑی تعداد میں مسجد اقصی میں جمع ہو کر عید الاضحٰی کی نماز ادا کی اور غاصب و انتہاء پسند یہودی آبادکاروں کے حالیہ حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عید الاضحٰی کے موقع پر فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصی میں بڑی تعداد میں جمع ہو کر عید کی نماز ادا کی اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ عرب ای مجلے العربی الجديد کے مطابق خطیب مسجد اقصی شیخ اکرم صبری نے نماز عید کے خطبات میں انتہاء پسند غاصب یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصی کو لاحق خطرات پر خبردار کیا اور کہا کہ اسلامی ممالک کو مسجد اقصی و قدس شریف کی عملی حمایت پر مبنی اپنی ذمہ داری فی الفور نبھانا چاہئے کیونکہ مسجد اقصی ایک امانت ہے جبکہ اللہ تعالی ان مقدس مقامات کے حوالے سے کوتاہی کرنے والوں سے ضرور حساب لے گا۔ واضح رہے کہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد 1 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے مصلی قبة الصخرہ میں جمع ہو کر انتہاء پسند یہودی آبادکاروں کے حملوں پر شدید احتجاج کیا اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام اور اس کے کمانڈر محمد الضیف کے حق میں نعرے لگائے۔











خبر کا کوڈ: 944414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944414/1-لاکھ-فلسطینی-شہریوں-کیجانب-سے-مسجد-اقصی-میں-نماز-عید-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org