0
Tuesday 20 Jul 2021 23:06
عید الاضحٰی 1442ہ۔ق

1 لاکھ فلسطینی شہریوں کیجانب سے مسجد اقصی میں نماز عید ادا

1 لاکھ فلسطینی شہریوں کیجانب سے مسجد اقصی میں نماز عید ادا
اسلام ٹائمز۔ عید الاضحٰی کے موقع پر فلسطینی شہریوں نے مسجد اقصی میں بڑی تعداد میں جمع ہو کر عید کی نماز ادا کی اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ عرب ای مجلے العربی الجديد کے مطابق خطیب مسجد اقصی شیخ اکرم صبری نے نماز عید کے خطبات میں انتہاء پسند غاصب یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصی کو لاحق خطرات پر خبردار کیا اور کہا کہ اسلامی ممالک کو مسجد اقصی و قدس شریف کی عملی حمایت پر مبنی اپنی ذمہ داری فی الفور نبھانا چاہئے کیونکہ مسجد اقصی ایک امانت ہے جبکہ اللہ تعالی ان مقدس مقامات کے حوالے سے کوتاہی کرنے والوں سے ضرور حساب لے گا۔ واضح رہے کہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد 1 لاکھ سے زائد فلسطینیوں نے مصلی قبة الصخرہ میں جمع ہو کر انتہاء پسند یہودی آبادکاروں کے حملوں پر شدید احتجاج کیا اور فلسطینی مزاحمتی محاذ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام اور اس کے کمانڈر محمد الضیف کے حق میں نعرے لگائے۔









خبر کا کوڈ : 944414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش