QR CodeQR Code

دالبندین، مزدوروں کیجانب سے عید کے دن ریل کی پٹری کی مرمت

21 Jul 2021 15:15

پسیزند تفتان ریلوے ٹریک حالیہ تیز بارشوں کیوجہ سے شدید خراب ہوگیا تھا، جسکی مرمت کا کام عید الاضحیٰ کے پہلے روز شروع کر دیا گیا، تاکہ لوگ باآسانی سفر کرسکے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ ریلویز کوئٹہ کے مزدور عید الاضحیٰ کے دن بھی چھٹی منانے کی بجائے کام کرنے میں مصروف رہے۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین کے علاقے میں پسیزند تفتان ریلوے ٹریک حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے شدید خراب ہوگیا تھا، جس کی مرمت کا کام عید الاضحیٰ کے پہلے روز شروع کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کام کا آغاز اس لئے عید کے دن کیا گیا، تاکہ لوگوں کی بڑی تعداد چھٹیوں کے بعد اذیت کا شکار نہ ہو اور باآسانی سفر کرسکے۔


خبر کا کوڈ: 944479

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944479/دالبندین-مزدوروں-کیجانب-سے-عید-کے-دن-ریل-کی-پٹری-مرمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org