QR CodeQR Code

کوئٹہ، صادق سنجرانی کی وزیراعلیٰ جام کمال خان سے ملاقات

21 Jul 2021 16:35

عید الاضحیٰ کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں وزیراعلیٰ کو عید کی مبارک باد پیش کی اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعلیٰ کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر پرنس آغا عمر احمد زئی، اراکین اسمبلی اور صوبائی سیکرٹریٹ کے ارکان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 944486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944486/کوئٹہ-صادق-سنجرانی-کی-وزیراعلی-جام-کمال-خان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org