QR CodeQR Code

چین کی دعوت پر وزیر خارجہ کل بیجنگ روانہ ہوں گے

21 Jul 2021 23:43

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے، ملاقاتوں میں داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت، سی پیک پراجیکٹس کے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کی دعوت پر کل بیجنگ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اعلیٰ حکام سے داسو واقعے اور سی پیک کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل چین کے دو روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہیں دورے کی دعوت چینی ہم منصب  وانگ ژی نے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دورے میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات کریں گے، ملاقاتوں میں داسو واقعے کی تحقیقات پر پیش رفت، سی پیک پراجیکٹس کے کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 944520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944520/چین-کی-دعوت-پر-وزیر-خارجہ-کل-بیجنگ-روانہ-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org