QR CodeQR Code

بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائیگا، حماد اظہر

22 Jul 2021 17:47

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدی جغرافیائی اور خارجہ پالیسی بہتر انداز میں چل رہے ہیں، بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کی سرحدی جغرافیائی اور خارجہ پالیسی بہتر انداز میں چل رہے ہیں، بھارت کی تمام تر خواہشات کے باوجود پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا، پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں ڈالنے والے ناکام ہوں گے، پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کرنے والے خود ملک سے باہر ہیں، پاکستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے والوں کی چیخیں عوام سن رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک بہت اچھی سمت جا رہا ہے، تین سالوں میں ملک کی معیشت بہتر کی ہے، اب معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی، توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، پاکستان ترقی کی سمت پر چل پڑا ہے حالات مزید بہتر ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 944613

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944613/بھارت-کی-تمام-تر-خواہشات-کے-باوجود-پاکستان-گرے-لسٹ-سے-نکل-جائیگا-حماد-اظہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org