QR CodeQR Code

پاراچنار، علامہ خورشید جوادی کی سربراہی میں علماء کے وفد کی علامہ عابد الحسینی سے ملاقات

23 Jul 2021 00:04

اس موقع پر وفد نے علامہ عابد الحسینی کی عیادت کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقات کے دوران ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل کے رہنماء اور جامعہ العسکریہ ہنگو کے پرنسپل علامہ خورشید انور جوادی کی سرربراہی میں علاقہ بنگش کے علمائے کرام نے تحریک حسینی پاراچنار کے سپریم لیڈر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے علامہ عابد الحسینی کی عیادت کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقات کے دوران ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا عابد حسین جعفری بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 944643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944643/پاراچنار-علامہ-خورشید-جوادی-کی-سربراہی-میں-علماء-کے-وفد-عابد-الحسینی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org