QR CodeQR Code

افغانستان میں ہماری موجودگی صرف سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے ہوگی، امریکا

24 Jul 2021 00:41

پینٹاگون کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے ذریعے مدد کر رہے ہیں، محفوظ سرحد اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد ہمارا مشن پورا ہوجائے گا، افغانستان میں ہماری موجودگی صرف سفارت کاروں کی حفاظت کے لیے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے اپنے تازہ بیان میں بتایا کہ افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے ذریعے مدد کر رہے ہیں، محفوظ سرحد اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، محفوظ اور مستحکم افغانستان سے پاکستان کے مفادات وابستہ ہیں، پاکستانی عوام موجودہ خطرات سے آگاہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 944796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944796/افغانستان-میں-ہماری-موجودگی-صرف-سفارتکاروں-کی-حفاظت-کیلئے-ہوگی-امریکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org