QR CodeQR Code

لاہور، بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر 46 افراد گرفتار

24 Jul 2021 11:29

این او سی کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر لاہور پولیس نے 44 مقدمات درج کئے۔ حکومت کی جانب سے کالعدم جماعتوں اور بغیر اجازت قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں این او سی کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران پولیس نے 46 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 44 مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق رہائشی آبادیوں میں سری پائے بھوننے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں سری پائے بھوننے والے 38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 22 مقدمات درج کیے گئے۔ عید کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 13 اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف 9 مقدمات درج کئے گئے۔

عید کے پہلے روز شہر کی پانچوں تحصیلوں میں 236 انسپکشنز کی گئیں۔ تحصیل شالیمار میں 35، کینٹ میں 90 انسپکشنز کی گئیں اور ایک مقدمہ درج کروایا گیا جبکہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 41 انسپکشنز کی گئیں اور ایک ایف آئی آر درج کرکے ایک شخص کو حوالات میں بند کروا دیا گیا۔ تحصیل سٹی میں 25 انسپکشنز کی گئیں اور ایک شخص کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کروایا گیا تحصیل رائیونڈ میں 45 انسپکشنز کی گئیں اور دو افراد کو حراست میں لے کر مقدمات درج کروائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 944851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944851/لاہور-بغیر-اجازت-کھالیں-جمع-کرنے-پر-46-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org