QR CodeQR Code

آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا

26 Jul 2021 09:56

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا، 2016ء کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ نواز لیگ نے 4 لاکھ 91 ہزار 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ شرح 25 اعشاریہ 65 ہے،  پیپلز پارٹی نے 3 لاکھ 49 ہزار 895 ووٹ لیے، شرح 18 اعشاریہ 28 ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے 1 لاکھ 53 ہزار 861 ووٹ حاصل کیے۔


خبر کا کوڈ: 945136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945136/آزاد-کشمیر-انتخابات-میں-ٹرن-آؤٹ-58-فیصد-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org