0
Monday 26 Jul 2021 09:56

آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا

آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر انتخابات میں ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا، 2016ء کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ نواز لیگ نے 4 لاکھ 91 ہزار 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ شرح 25 اعشاریہ 65 ہے،  پیپلز پارٹی نے 3 لاکھ 49 ہزار 895 ووٹ لیے، شرح 18 اعشاریہ 28 ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے 1 لاکھ 53 ہزار 861 ووٹ حاصل کیے۔
خبر کا کوڈ : 945136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش