QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی کشمیر میں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے، چودھری سرور

26 Jul 2021 11:00

گورنر پنجاب کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے، سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھیں، تحریک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں، کشمیری عوام کی تحریک انصاف سے محبتوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر میں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے، کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیراعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں، کوئی شک نہیں کہ پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھیں، تحریک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945155/تحریک-انصاف-کی-کشمیر-میں-کامیابی-مودی-کیلئے-ڈراونا-خواب-ہے-چودھری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org