0
Monday 26 Jul 2021 11:00

تحریک انصاف کی کشمیر میں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے، چودھری سرور

تحریک انصاف کی کشمیر میں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں، کشمیری عوام کی تحریک انصاف سے محبتوں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر میں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے، کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیراعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں، کوئی شک نہیں کہ پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھیں، تحریک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش