QR CodeQR Code

نوشکی، لیویز اہلکاروں کی کارروائی، سرکاری اسلحہ برآمد

26 Jul 2021 12:13

گذشتہ روز نامعلوم افراد نے لیویز اہلکاروں پر حملے کے بعد سرکاری اسلحہ لے لیا تھا، جسکے بعد لیویز فورس کیطرف سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔ سرکاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیویز اہلکاروں نے نوشکی میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی نوشکی علی احمد بگٹی کی سربراہی میں لیویز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سرکاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے، جو گذشتہ روز لیویز اہلکاروں پر حملے کے بعد زخمی اہلکار سے چھین لیا گیا تھا۔ اسلحہ نوشکی سٹی کلی ماندائی سے برآمد ہوا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ روز لیویز اہلکاروں پر حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے نوشکی انتظامیہ نے لیویز فورس کے ذریعے آپریشن شروع کر دیا ہے، جو ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 945171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945171/نوشکی-لیویز-اہلکاروں-کی-کارروائی-سرکاری-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org