QR CodeQR Code

مصطفی الکاظمی کا دورہ واشنگٹن، عراق سے امریکی انخلاء طے پا گیا، عرب میڈیا

26 Jul 2021 22:50

المیادین کیمطابق عراقی و امریکی حکومتوں کے درمیان طے پانیوالا معاہدہ ایک نظام الاوقات پر مشتمل ہے جسکے مطابق امریکہ، جاری سال کے آخر تک عراق میں موجود اپنی تمام ایسالٹ فورسز کو اپنے عسکری مشاوروں کیساتھ بدل لیگا تاہم عراقی مزاحمتی محاذ نے بھی اعلان کیا ہے کہ عراق میں کسی بھی شکل میں موجود ہر امریکی فوجی کو نشانہ بنایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیانے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دورے پر واشنگٹن موجود عراقی وزیراعظم و امریکی صدر کے درمیان، جاری سال کے آخر تک عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر اتفاق ہو گیا ہے۔ عرب چینل المیادین نے اس حوالے سے امریکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی و عراقی حکام کے درمیان، جاری سال کے آخر تک عراق سے امریکی افواج کا انخلاء طے پا گیا ہے۔ المیادین کے مطابق امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق سے اپنی ایسالٹ فورسز کے واپس بلائے جانے سے اتفاق کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایسالٹ فورسز سال کے آخر تک عراق سے نکل جائیں گی جبکہ ان کی جگہ عراقی حکومت کے لئے امریکی فوجی مشاور لے لیں گے۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ ایک نظام الأوقات پر مشتمل ہے جس کے مطابق جاری سال کے آخر تک عراق میں موجود امریکی ایسالٹ فورسز کو فوجی مشیروں کے ساتھ بدل دیا جائے گا۔ دوسری جانب عراقی مزاحمتی محاذ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں، کسی بھی شکل میں موجود ہر امریکی فوجی کو نشانہ بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 945248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945248/مصطفی-الکاظمی-کا-دورہ-واشنگٹن-عراق-سے-امریکی-انخلاء-طے-پا-گیا-عرب-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org