0
Monday 26 Jul 2021 22:50

مصطفی الکاظمی کا دورہ واشنگٹن، عراق سے امریکی انخلاء طے پا گیا، عرب میڈیا

مصطفی الکاظمی کا دورہ واشنگٹن، عراق سے امریکی انخلاء طے پا گیا، عرب میڈیا
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیانے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے دورے پر واشنگٹن موجود عراقی وزیراعظم و امریکی صدر کے درمیان، جاری سال کے آخر تک عراق سے امریکی افواج کے انخلاء پر اتفاق ہو گیا ہے۔ عرب چینل المیادین نے اس حوالے سے امریکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی و عراقی حکام کے درمیان، جاری سال کے آخر تک عراق سے امریکی افواج کا انخلاء طے پا گیا ہے۔ المیادین کے مطابق امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے عراق سے اپنی ایسالٹ فورسز کے واپس بلائے جانے سے اتفاق کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایسالٹ فورسز سال کے آخر تک عراق سے نکل جائیں گی جبکہ ان کی جگہ عراقی حکومت کے لئے امریکی فوجی مشاور لے لیں گے۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ ایک نظام الأوقات پر مشتمل ہے جس کے مطابق جاری سال کے آخر تک عراق میں موجود امریکی ایسالٹ فورسز کو فوجی مشیروں کے ساتھ بدل دیا جائے گا۔ دوسری جانب عراقی مزاحمتی محاذ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں، کسی بھی شکل میں موجود ہر امریکی فوجی کو نشانہ بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 945248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش