کشتواڑ میں قدرتی حادثہ، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 7، 20 افراد ہنوز لاپتہ
28 Jul 2021 18:06
گزشتہ شب بادل پھٹنے کے اس حادثے کے بعد ابھی 20 افراد لاپتہ ہیں جنکی بازیابی کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے بدھ کو ضلع کشتواڑ میں پیش آئے سانحہ کے بارے میں تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس قدرتی حادثے (بادل پھٹنے) میں مہلوکین کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔ بیان کے کچھ ہی دیر بعد آئی جی پی جموں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مہلوکین کی تعداد سات بتائی۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے سات افراد میں تین خواتین شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ابھی 20 افراد لاپتہ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کشتواڑ ضلع کے ہونزر دچھن علاقے میں گذشتہ شب بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مکانات، 1 راشن ڈیپو اور ایک پل کو نقصان پہنچا۔ اس حادثے کے بعد ابھی 20 افراد لاپتہ ہیں جن کی بازیابی کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 945582