QR CodeQR Code

پاک فضائیہ کسی بھی روائتی يا غیر روائتی جنگ کیلئے جدید تقاضوں کے عین مطابق پوری طرح چوکس اور مستعد ہے، ائیر چیف مارشل

26 Aug 2011 02:35

اسلام ٹائمز:ایئرچیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہا ہے کہ دور جديد کے سب تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پاک فضائیہ مسلسل جدت کی جانب گامزن ہے اور علاقے میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مستعد اور ہر وقت چوکس ہے


سرگودھا:اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کیمطابق سرگودھا میں پی اے ایف بیس مصحف میں لڑاکا کمانڈروں کے کورس کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے دہشت گردی کیخلاف خطے میں جاری جنگ کے دوران فاٹا اور دیگر علاقوں میں ایئرفورس کی قوت کا مظاہرہ اور اُس کے موثر استعمال کا بغور مشاہدہ کیا ہے۔ ائير مارشل راؤ سليمان کا کہنا تھا کہ دور جديد کے سب تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے پاک فضائیہ مسلسل جدت کی جانب گامزن ہے اور علاقے میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مستعد اور ہر وقت چوکس ہے، ایئر چیف مارشل نے کہا کہ کسی بھی مہم میں جہاں کامیابی کا انحصار جدید ٹیکنالوجی پر ہے وہیں اعلی پیشہ ورانہ مہارت پر بھی ہے، اور پاک فضائیہ جہازوں اور دیگر جدید آلات و ہتھیاروں کی کمی کو اپنی بہادری اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پس پشت ڈال دیتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 94575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/94575/پاک-فضائیہ-کسی-بھی-روائتی-غیر-جنگ-کیلئے-جدید-تقاضوں-کے-عین-مطابق-پوری-طرح-چوکس-اور-مستعد-ہے-ائیر-چیف-مارشل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org