QR CodeQR Code

بغداد، امریکی سفارتخانے کے "فوجی اڈے" پر راکٹ حملہ

29 Jul 2021 19:54

عالمی میڈیا کیمطابق دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی فوجی اڈے کو آج علی الصبح راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے وہاں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے تاہم تاحال کسی مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے کے "فوجی اڈے" کو آج علی الصبح راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اڈے میں نصب ہوائی دفاع کا "پیشرفتہ" سسٹم حملہ آور راکٹوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا جس کے باعث اس فوجی اڈے کے اندر ہونے والے زوردار دھماکوں سے وہاں نصب خطرے کے الارم بج اٹھے تاہم کسی مزاحمتی گروہ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ عربی زبان کے روسی چینل "روسیا اليوم" کے مطابق امریکہ کے اس فوجی اڈے کو 2 کتیوشا راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث امریکی فوج کے بڑے جانی یا مالی نقصان کی توقع ہے تاہم داعش کے ساتھ نام نہاد مقابلے کے امریکی اتحاد کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 945801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945801/بغداد-امریکی-سفارتخانے-کے-فوجی-اڈے-پر-راکٹ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org