QR CodeQR Code

افغانستان سے علاج کے بہانے آنیوالی خاتون سے 20 کلو چرس برآمد

31 Jul 2021 20:41

مبینہ خاتون لنگڑی ہونے کی اداکاری کر رہی تھی مگر درحقیقت اسکی ٹانگوں کی پٹی کے اندر بڑی مقدار میں چرس موجود تھی، جسے وہ اندرون ملک سپلائی کرنا چاہتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ علاج کے بہانے چمن بارڈر کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والی افغان خاتون سے 20 کلو چرس برآمد ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون لنگڑی ہونے کی اداکاری کر رہی تھی مگر درحقیقت اس کی ٹانگوں کی پٹی کے اندر چرس بڑی مقدار میں موجود تھی، جسے وہ اندرون ملک سپلائی کرنا چاہتی تھی۔ پاکستانی حکام نے خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے چرس تحویل میں لے لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر منشیات کی اسمگلنگ بڑی مقدار میں کی جاتی ہے، مگر پاکستانی حکام ہمہ وقت انہیں ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 946121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946121/افغانستان-سے-علاج-کے-بہانے-آنیوالی-خاتون-20-کلو-چرس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org