QR CodeQR Code

تنظیم اتحاد امت کا دو سے چھ اگست تک ہفتہ پولیو مہم منانے کا اعلان

31 Jul 2021 21:34

پولیو مہم کے مشیر، چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان ضیاء الحق نقشبندی کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم سے اچھے اخلاق سے پیش آنا مذہبی اخلاقی اور قانونی طور پر ہم لازم ہے، تاکہ پولیو ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کیساتھ ہمارے بچوں کو قطرے پلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور کے اضلاع میں پولیو مہم میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کے کارکن بھرپور ساتھ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد اُمت 2 اگست سے 6 اگست تک ہفتہ پولیو کے طور منائے گی، اس سلسلہ میں کانفرنسیں، مذاکرے اور سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے پولیو ورکرز کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی کیونکہ پولیو ویکسین ہی ہمارے بچوں کو معذوری سے بچا سکتی ہے۔ پولیو قطرے معذوری سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہمارے بچوں کو بچا لیتے ہیں، 2 اگست سے 6 اگست تک پولیو مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہیں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

یہ بات مشیر پولیو مہم حکومت پنجاب، چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور پنجاب سی ای او الامین اکیڈمی سی ایس ایس اور پی ایم ایس اسکالرشپ پراجیکٹ پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم سے اچھے اخلاق سے پیش آنا مذہبی اخلاقی اور قانونی طور پر ہم لازم ہے، تاکہ پولیو ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کیساتھ ہمارے بچوں کو قطرے پلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور کے اضلاع میں پولیو مہم میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کے کارکن بھرپور ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 946130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946130/تنظیم-اتحاد-امت-کا-دو-سے-چھ-اگست-تک-ہفتہ-پولیو-مہم-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org