0
Saturday 31 Jul 2021 21:34

تنظیم اتحاد امت کا دو سے چھ اگست تک ہفتہ پولیو مہم منانے کا اعلان

تنظیم اتحاد امت کا دو سے چھ اگست تک ہفتہ پولیو مہم منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تنظیم اتحاد اُمت 2 اگست سے 6 اگست تک ہفتہ پولیو کے طور منائے گی، اس سلسلہ میں کانفرنسیں، مذاکرے اور سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے پولیو ورکرز کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی کیونکہ پولیو ویکسین ہی ہمارے بچوں کو معذوری سے بچا سکتی ہے۔ پولیو قطرے معذوری سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہمارے بچوں کو بچا لیتے ہیں، 2 اگست سے 6 اگست تک پولیو مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہیں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

یہ بات مشیر پولیو مہم حکومت پنجاب، چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور پنجاب سی ای او الامین اکیڈمی سی ایس ایس اور پی ایم ایس اسکالرشپ پراجیکٹ پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم سے اچھے اخلاق سے پیش آنا مذہبی اخلاقی اور قانونی طور پر ہم لازم ہے، تاکہ پولیو ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کیساتھ ہمارے بچوں کو قطرے پلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور بہاولپور کے اضلاع میں پولیو مہم میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کے کارکن بھرپور ساتھ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 946130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش