QR CodeQR Code

صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، ارباب غلام رحیم

31 Jul 2021 23:22

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم سندھ کی ترقی کے لئے مل کر کام کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ سے صلح ہوگئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اربا ب غلام رحیم نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ حلیم عادل شیخ سے بھی صلح ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم سندھ کی ترقی کے لئے مل کر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر سندھ کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کے دورے پر صوبے کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 946151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946151/صوبائی-حکومت-نے-لاک-ڈاو-ن-لگا-کر-سندھ-کے-عوام-کی-زندگی-اجیرن-بنادی-ہے-ارباب-غلام-رحیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org