QR CodeQR Code

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

1 Aug 2021 15:29

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بلوچستان کے بعض اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.5 رکارڈ کی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گیارہ بجکر 33 منٹ کو مذکورہ علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.5 رکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 80 کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 35 کلو میٹر جنوب میں تھا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 946248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946248/بلوچستان-کے-مختلف-اضلاع-میں-زلزلے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org