0
Sunday 1 Aug 2021 15:29

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گیارہ بجکر 33 منٹ کو مذکورہ علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.5 رکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 80 کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 35 کلو میٹر جنوب میں تھا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 946248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش