QR CodeQR Code

حب، مختلف حادثوں میں دو افراد جانبحق

1 Aug 2021 16:10

بلوچستان کے مذکورہ شہر میں آئل ٹینکر کے ٹکر سے ایک نوجوان جانبحق ہوگیا جبکہ دوسرا نوجوان حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔


اسلام ٹائمز۔ دو نوجوان مختلف حادثوں کے شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق حب کے قریب بائیکو آئل ریفائنری کے ٹینکر پارکنگ ٹرمینل میں گاڑی نے کلینر کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ عادل نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ دوسرا حادثہ کراچی ہاکس بے اور حبکو پاور پلانٹ کے درمیان حب ندی میں پیش آیا، جہاں 25 سالہ اویس نامی نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946252/حب-مختلف-حادثوں-میں-دو-افراد-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org