QR CodeQR Code

ایران میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر 348 پاکستانی شہری پاکستان کے حوالے

1 Aug 2021 17:23

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد بغیر دستاویزات کے ایران گئے تھے، جنہیں ایرانی حکام نے گرفتار کر لیا اور قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران میں غیر قانوںی طور پر قیام پذیر 348 پاکستانی باشندے تفتان بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ان افراد کا تعلق پنجاب، سندھ، کے پی کے اور آزاد کشمیر سے ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بغیر دستاویزات کے ایران گئے تھے۔ ایرانی حکام نے اپنی قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد انہیں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔ مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام افراد کو کورونا ٹیسٹ کے عمل سے گزارنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 946254

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946254/ایران-میں-غیر-قانونی-طور-پر-قیام-پذیر-348-پاکستانی-شہری-پاکستان-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org