QR CodeQR Code

سرکاری جہاز وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہلخانہ کو لانے کیلئے خالی روانہ

1 Aug 2021 18:19

باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر عوام الناس کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا سرکاری جہاز انکے اہلخانہ کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سرکاری جہاز ان کے اہل خانہ کو لانے کیلئے کوئٹہ سے کراچی تک خالی چلا گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر عوام الناس کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا سرکاری جہاز ان کے اہل خانہ کی آمد و رفت کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ آج کوئٹہ سے سرکاری جہاز خالی چلا گیا، تاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہل خانہ کو کراچی سے کوئٹہ لایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 946257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946257/سرکاری-جہاز-وزیراعلی-بلوچستان-کی-اہلخانہ-کو-لانے-کیلئے-خالی-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org