QR CodeQR Code

بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ

1 Aug 2021 19:32

محکمہ صحت بلوچستان کیجانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 11.56 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کیجانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ کوئٹہ میں 20، گوادر میں 28 اور تربت میں 41 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 29 ہزار 642، جاں بحق افراد کی تعداد 328، جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 525 بتائی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 946267

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946267/بلوچستان-میں-کورونا-وائرس-کی-شرح-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org