QR CodeQR Code

پی ڈی پی کو بھاجپا ختم کرنا چاہتی ہے، محبوبہ مفتی

1 Aug 2021 23:05

پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ ہماری جماعت وہ واحد جماعت ہے جو بھارت کے سامنے مزاحمت کررہی ہے کیونکہ جب تک مزاحمت نہیں کی جائیگی وجود کو ختم ہونیکا خطرہ ہوتا ہے، ہمیں اپنا وجود قائم رکھنے کیلئے بھارت کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کا دعوٰی ہے کہ ان کی جماعت بھارتی حکومت کے سامنے مزاحمت کرنے والی واحد جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وجود کو قائم رکھنے کے لئے مزاحمت کرنا لازمی ہوتا ہے جو مزاحمت نہیں کرتے ہیں ان کا وجود ختم ہوجاتا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ بی جے پی، پی ڈی پی کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی وہ واحد جماعت ہے جو بھارت کے سامنے مزاحمت کر رہی ہے کیونکہ جب تک مزاحمت نہیں کی جائے گی وجود کو ختم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے، ہمیں اپنا وجود قائم رکھنے کے لئے بھارت کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکروں کو ای ڈی، این آئی اے سے دھمکایا جا رہا ہے، کوارٹروں سے باہر نکالا جا رہا ہے، ان کے خلاف کیس لگائے جا رہے ہیں اور انہیں جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ورکروں کو پارٹی سے باہر نکالا جائے لیکن اس کے باجود وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ پی ڈی پی ایک پارٹی نہیں بلکہ ایک ایجنڈا ہے بی جے پی کتنا بھی زور لگائے اس کو ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک پل کام نہ کر سکے تب تک ہم اس راستے سے نہیں ہٹیں گے۔


خبر کا کوڈ: 946272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946272/پی-ڈی-کو-بھاجپا-ختم-کرنا-چاہتی-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org