QR CodeQR Code

سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

2 Aug 2021 15:20

جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے باعث سندھ کی جیلوں میں قیدیوں سے اہل خانہ کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کی ملاقات پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ جیل خانہ جات قاضٰ نذیر احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے، جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب کیے گئے ہیں، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 946407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946407/سندھ-بھر-کی-جیلوں-میں-قیدیوں-سے-ملاقات-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org