QR CodeQR Code

جنسی استحصال، ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، سراج الحق

2 Aug 2021 21:20

لاہور میں اجلاس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ عورت معاشرہ میں تبدیلی کیلئے بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے، مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک کی بیٹیاں ہیں، جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے، جنسی استحصال، ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیکولر لابیز خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں، حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خواتین کو تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، دین کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالوں کا دلیل کیساتھ مقابلہ کیا جائے، پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عورت معاشرہ میں تبدیلی کیلئے بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے، مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک کی بیٹیاں ہیں، جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز و یونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔


خبر کا کوڈ: 946450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946450/جنسی-استحصال-ہراسگی-کے-واقعات-میں-اضافہ-لمحہ-فکریہ-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org