QR CodeQR Code

صدر مملکت کی دو روزہ دورے کیلئے کوئٹہ آمد

3 Aug 2021 13:14

ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر پاکستان کا استقبال کیا، کوئٹہ میں قیام کے دوران صدر مملکت مختلف تقریبات میں شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ‏صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بلوچستان کے دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیر پورٹ پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ میں قیام کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ صدر مملکت کوئٹہ میں جاری ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہوں گے، اس کے علاوہ کسانوں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم کا افتتاح، اعلیٰ حکومتی اجلاس کی صدارت اور حکومتی و اپوزیشن ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر کی بعض سڑکوں کو مکمل طور پر آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے، جن میں زرغون روڈ، بے نظیر پل اور دیگر اہم راستے شامل ہیں۔ اہم شاہراہیں بند ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو مجبوراً متبادل راستے استعمال کرنے پڑ رہے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی صورتحال بگڑ گئی ہے۔ زرغون روڈ کی بندش کے باعث سبزل روڈ، جناح روڈ اور دیگر راستوں پر ٹریفک جام ہے۔


خبر کا کوڈ: 946576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946576/صدر-مملکت-کی-دو-روزہ-دورے-کیلئے-کوئٹہ-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org