QR CodeQR Code

وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ

3 Aug 2021 14:47

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری دی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی آج کابینہ سے منظوری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں ثقافتی تقریبات، فیشن شوز اور وینٹج گاڑیوں کی نمائش سمیت اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج کابینہ کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کے لیے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کے لیے درکار 61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع کی منظوری بھی دے گی۔


خبر کا کوڈ: 946593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946593/وزیراعظم-ہاؤس-کو-آمدنی-کا-ذریعہ-بنانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org