QR CodeQR Code

جیکب آباد، وباء سے بچوں کی اموات میں اضافہ

5 Aug 2021 21:28

ضلع میں خسرہ کی وباء نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔ جیکب آباد میں خسرہ کی وباء کے باعث گذشتہ تین ماہ کے دوران اب تک 70 سے زائد بچے فوت ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خسرہ کی وباء پر کنٹرول نہ پانے کی وجہ سے جیکب آباد میں مزید 2 معصوم بچے وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میں خسرہ کی وباء نے سنگین صورت اختیار کرلی ہے۔ جیکب آباد میں خسرہ کی وباء کے باعث گذشتہ تین ماہ کے دوران اب تک 70 سے زائد بچے فوت ہوچکے ہیں، اس خطرناک صورتحال کے باوجود محکمہ صحت نے خسرہ کی وباء پر قابو پانے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے، جس کی وجہ سے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 946911

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/946911/جیکب-آباد-وباء-سے-بچوں-کی-اموات-میں-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org