QR CodeQR Code

نگر ضمنی الیکشن، اسلامی تحریک کو برتری، صرف ایک سٹیشن کا نتیجہ آنا باقی

8 Aug 2021 20:21

42 میں سے 41 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کو 5096 اور تحریک انصاف کو 4910 ووٹ ملے ہیں۔ یوں اسلامی تحریک کو 186 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جی بی اے 4 نگر ون کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کو برتری حاصل ہے۔ 42 میں سے 41 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کو 5096 اور تحریک انصاف کو 4910 ووٹ ملے ہیں۔ یوں اسلامی تحریک کو 186 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ صرف ایک پولنگ سٹیشن کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ ادھر اسلامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے الگ الگ فتح کا اعلان کیا جا رہا ہے اور دونوں پارٹیوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 947423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947423/نگر-ضمنی-الیکشن-اسلامی-تحریک-کو-برتری-صرف-ایک-سٹیشن-کا-نتیجہ-ا-نا-باقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org