0
Sunday 8 Aug 2021 20:21

نگر ضمنی الیکشن، اسلامی تحریک کو برتری، صرف ایک سٹیشن کا نتیجہ آنا باقی

نگر ضمنی الیکشن، اسلامی تحریک کو برتری، صرف ایک سٹیشن کا نتیجہ آنا باقی
اسلام ٹائمز۔ جی بی اے 4 نگر ون کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کو برتری حاصل ہے۔ 42 میں سے 41 پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کو 5096 اور تحریک انصاف کو 4910 ووٹ ملے ہیں۔ یوں اسلامی تحریک کو 186 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ صرف ایک پولنگ سٹیشن کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔ ادھر اسلامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے الگ الگ فتح کا اعلان کیا جا رہا ہے اور دونوں پارٹیوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 947423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش