QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حلف برداری

9 Aug 2021 15:22

نئے چیف جسٹس بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد آج کوئٹہ میں ہوا، جسٹس نعیم اختر افگن نے بلوچستان کی عدالت عالیہ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ جسٹس نعیم اختر افگن نے بلوچستان کی عدالت عالیہ کے نئے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ میں نئے چیف جسٹس بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں جسٹس نعیم اختر افگن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ بلوچستان کے گورنر سید ظہور احمد آغا نے اُن سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 947570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/947570/کوئٹہ-بلوچستان-ہائیکورٹ-کے-نئے-چیف-جسٹس-کی-حلف-برداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org